پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نشو بیگم نے شادی کی پیشکش کرنے والوں کو خبردار کردیا۔نشو بیگم نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے اب دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوئی مافوق الفطرت طاقت ہے جسے میرا شادی کرنا پسند نہیں ہے اور وہ طاقت نہیں چاہتی کہ میں شوہر کے ساتھ رہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگر میں نے شادی کر لی تو وہ جن ناراض ہو جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ میں کھاتی پیتی ہوں، عیش کرتی ہوں، اچھے کپڑے پہنتی ہوں، لوگوں سے ملتی ہوں، اپنی مرضی سے سوتی ہوں اور اپنی مرضی سے اُٹھتی ہوں۔نشو بیگم نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور انسان کو پوری لگن سے اس رشتے کو بچانے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میری قسمت میں کامیاب شادی نہیں ہے اور کوئی میرے ساتھ شادی کے رشتے کو نبھانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا انتقال ہو جاتا ہے۔اداکارہ نے خود سے شادی کے خواہشمند مردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو اپنی جان عزیز ہے وہ میرے ساتھ شادی نہ کرے۔واضح رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی 1970ء میں انعام ربانی کے ساتھ ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور اس جوڑی کے درمیان 1976ء میں طلاق ہوگئی۔اداکارہ نے 1978ء میں مصنف تسلیم فضلی کے ساتھ دوسری شادی کی جو کہ 1982ء میں انتقال کر گئے تھے۔بعد ازاں، نشو بیگم نے 1986ء میں ہدایتکار جمال پاشا کے ساتھ شادی کی جو 2019ء میں انتقال کرگئے تھے۔
Home / Entertainment, News / ‘جان عزیز ہے تو مجھ سے شادی نہ کریں‘: نشو بیگم نے شادی کی پیشکش کرنیوالوں کو خبردار کر دیا
‘جان عزیز ہے تو مجھ سے شادی نہ کریں‘: نشو بیگم نے شادی کی پیشکش کرنیوالوں کو خبردار کر دیا

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments