class="post-template-default single single-post postid-3350 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے چیمبر میں ہوئی ملاقات میں اسد قیصر اور رؤف حسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر سے براہ راست بات کی کہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن پلان کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ہٹایا گیا،امریکی سفیر یا کسی غیرملکی کے سامنے اپنے تحفظات نہیں رکھیں گے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی اور رول آف لا، ملٹری کورٹس، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماؤں کے کیسز پر گفتگو ہوئی۔دوسری طرف امریکی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات بڑھانے، انسانی حقوق، معیشت کی بحالی کے لیے جاری امریکی حمایت پر بات ہوئی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کے مستحکم اور محفوظ مستقبل کیلئے دور رس معاشی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی سفیر نے پاک امریکا مشترکہ مفادات، مواقع اور یکساں اہداف کا ذکر کیا اور ماحولیاتی تغیر کےلیے گرین اتحاد فریم ورک کے منصوبوں کو تیز کرنے کی بھی بات کی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter