class="post-template-default single single-post postid-1036 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھاگیاشری نے سلمان خان سے گہری دوستی کی وجہ بتادی

بھارتی اداکارہ بھاگیشری کا کہنا ہے کہ ان کی سلمان خان سے گہری دوستی کی وجہ ایک واقعہ ہے جو کہ 1989 کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے سیٹ پر پیش آیا۔  بھاگیاشری کے مطابق ان کے شوہر ہمالیہ داسانی اور سلمان خان کے ایک مشترکہ دوست تھے جو ایک دوسرے کو جانتے تھے اور جب ہمالیہ جی اور میرے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہ تھا تو اس وقت سلمان کو سب کچھ پتہ تھا۔ایک انٹر ویو میں جب بھاگیاشری سے پوچھا گیا کہ ان کی اور سلمان خان کے درمیان گہری دوستی کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے کہا جب ہم فلم کے گانے ’دل دیوانہ بن سجنا کے‘ شوٹ کر رہے تھے تو سلمان میرے قریب آکر کانوں میں اسی فلم کا انہیں بول پر مبنی گیت گانے لگے۔میں بڑی حیران تھی کہ سلمان نے کبھی ایسا نہیں کیا تو پھر آج کیوں کر رہے ہیں، پھر ایک موقع پر میں سلمان کو ایک سائیڈ پر لے گئی اور کہا کہ کیا ہوگیا ہے تمہیں؟جس پر سلمان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ دل دیوانہ کہاں پر ہو رہا ہے، پھر میں سمجھ گئی کہ معاملہ کیا تھا، اس کے بعد ہم دونوں میں بہت گہری دوستی ہوگئی۔ اس سال میری اور ہمالیہ داسانی کی شادی ہوئی۔واضح رہے کہ سلمان اور بھاگیاشری نے رومانی فلم، میں نے پیار کیا میں مرکزی کردار کیا تھا یہ فلم بڑی ثابت کامیاب ہوئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter