پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و مزبان نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سُپر اسٹارز پاکستانی اداکاروں سے خوفزدہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سیاسی مسائل کو بنیاد بنا کر پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کروائی ہے۔حال ہی میں نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت اور بالی ووڈ میں ان پر عائد پابندی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اداکار جب بھارت میں شہرت حاصل کرنے لگے اور جب فواد خان جیسے ہمارے اداکاروں نے بھارت میں کام کرنا شروع کیا تو بالی ووڈ کے کچھ بہت بڑے اداکار عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی عدم تحفظ کا شکار اداکاروں نے اسے سیاسی رنگ دے کر ہمارے فنکاروں پر پابندی عائد کروائی، ایسا نہیں تھا کہ بھارت میں صرف سیاستدانوں کو ہمارے فنکاروں سے مسئلہ تھا بالی ووڈ کے چند ٹاپ اسٹارز کو بھی پاکستانی اداکاروں سے خطرہ تھا اس لئے وہ ان سے ڈر گئے۔نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اداکاروں کو صرف یہ ڈر نہیں تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کام ملے گا بلکہ انہیں ڈر تھا کہ بھارتی عوام پاکستانیوں کی دیوانی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اداکار اپنی فلموں اور ڈراموں میں نہ اپنی ’باڈی‘ دکھاتے ہیں، نہ لڑائی کے سین کرتے ہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اداکار ہیں، اپنی آنکھوں، پرفیکٹ ڈائیلاگ ڈلیوری اور صاف اُردو سے ہی مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارتی عوام ہمارے فنکاروں سے عشق کرتی ہے۔حالیہ ڈراموں میں وہاج علی اور بلال عباس نے جتنا اچھا کام کیا ہے اس دیکھ کر بھارتی عوام ان کی دیوانی ہوگئی ہے جبکہ ڈرامہ تخلیق کاروں کو سمجھ آگئی ہے کہ پاکستانی فنکار ہماری ضرورت ہیں کیونکہ پاکستانی ڈرامہ آدھی قیمت میں بن جاتا ہے اور پاکستانی ہدایتکار کام کے معاملے میں جنونی ہیں۔نادیہ خان نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ اس بات کا اندازہ کرنا بہت مشکل ہے کہ اس وقت بلال عباس کی فین فالوئنگ کتنی ہے جبکہ گزشتہ برس وہاج کی شہرت دیکھ کر خانز (شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان) ڈر گئے ہیں کہ یہ لڑکے آجائیں گے تو ہم کہاں جائیں گے کیونکہ بھارت میں نوجوان ہیروز کی کمی ہے۔اس پروگرام میں شریک ساتھی اداکارہ و میزبان مرینہ خان نے بھی نادیہ خان کی حمایت کی اور ان کے بیان سے متفق نظر آئیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان، فواد خان، عاطف اسلم، علی ظفر، عمران عباس سمیت دیگر پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں کام کرچکے ہیں۔
بھارتی سُپر اسٹارز پاکستانی اداکاروں سے خوفزدہ ہیں: نادیہ خان کا دعویٰ
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
ٹام کوہلر اور کیڈمور کی شاندار اننگز نے شارجہ واریئرز کو آخری گیند پر فتح دلا دی
Posted in: News, Sportsدبئی () دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو اس وقت ایک اور ڈرامائی اختتام دیکھنا پڑا جب شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے آخری گیند پر کھیلے گئے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں […]
Read More
Post your comments