بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کسی زمانے میں 500 روپے ماہوار کرائے کے مکان میں رہا کرتے تھے تاہم انہوں نے اب اسے خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے بچپن کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈان باسکو اسکول اور ممبئی میں گزرے بچپن کی باتوں کا تذکرہ بھی کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا پرانا کرائے کا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے اکشے کمار سے سوال کیا کہ کیا وہ ڈان باسکو اسکول کا دورہ کرتے ہوئے عاجزی محسوس کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مجھے وہاں جانا بہت اچھا لگتا ہے، وہاں ہم کرائے پر رہتے تھے، جس کا 500 روپے کرایہ تھا۔اداکار نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ جس مکان میں ہم رہتے تھے وہ عمارت ٹوٹ رہی ہے۔ میں نے اس کے مالک سے کہا ہے کہ میں اس بلڈنگ کا تیسرا مالا خریدنا چاہتا ہوں کیونکہ میں یہاں رہتا تھا۔اکشے کمار نے اپنا پرانا مکان خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہ اس جگہ سے ان کی بچپن کی یادیں جڑی ہوئی ہیں، کیونکہ ہمارے والد صبح 9 سے شام 5 بجے تک کی نوکری کیا کرتے تھے، شام میں جب وہ کام پر سے واپس آتے تھے تو میں اور میری بہن کھڑکی پر کھڑے ہوکر انہیں دیکھتے تھے۔اداکار نے کہا کہ ہمارے گھر کے پاس امرود کا ایک درخت تھا جہاں سے ہم پھل توڑتے تھے۔ میں اب بھی ہر مہینے وہاں جاتا ہوں اور کچھ امرود اور پھول لاتا ہوں۔ میں ایمانداری سے اپنے ماضی سے رابطہ رکھنا چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اگلی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ٹائیگر شیروف، منوشی چھلر، الایا ایف اور پرتھوی راج سوکمارن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
بچپن کی یادیں، اکشے کمار پرانا کرائے کا مکان خریدنے کے خواہشمند

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments