بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بن گئے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے مجموعی طور پر 24واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔ بابر اور رضوان کی 24 ففٹی پلس شراکت میں سے 10 سنچری شراکت میں تبدیل ہوئیں۔انگلینڈ کیخلاف 59 رنز کی شراکت کے ساتھ بابر اور رضوان کی جوڑی نے ریکارڈ بنادیا۔بابر اعظم اور رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑا۔ گیل اور کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کےلیے 23 ففٹی پلس شراکتیں بنائیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے علاوہ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے۔دونوں کے درمیان پاکستان کےلیے 22 اور کراچی کنگز کےلیے دو مرتبہ 50 پلس شراکتیں بنیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان پارٹنرشپ میں 3227 رنز بنے ہیں۔دوسری جانب اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی کے درمیان آئی پی ایل میں 3175 پارٹنرشپ رنز بنے۔
بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین جوڑی بن گئے



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments