class="post-template-default single single-post postid-780 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایکواڈور میں خانہ جنگی، گینگ تشدد میں 10 افراد ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی، گینگ تشدد میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے ملک میں داخلی مسلح تنازع سے نمٹنے کے لیے فوج بلا لی اور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا۔گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پر قبضہ کر لیا جبکہ یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا ہے، قیدیوں نے جیل کے گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار ہونے کے بعد امن و امان کی صورتِ حال خراب ہوئی ہے۔ایکواڈور کا مذکورہ گینگ لیڈر قتل اورمنشیات اسمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا۔واضح رہے کہ پچھلے برس صدارتی امیدوار فرنانڈو کو بھی قتل کیا جا چکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter