ایران پر امریکی پابندیوں نے ایران کیلئے پاکستانی برآمدات ختم کردیں۔ذرائع کے مطابق مسلسل تیسرے مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں اور درآمدات میں اضافہ ہوا۔ مالی سال 2021ء سے 2023ء کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال2021ء میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر جبکہ مالی سال 2022ء میں درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال2023ء میں ایران سے درآمدات بڑھ کر 88 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2020ء میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صرف 10ہزار ڈالر تھیں جبکہ مالی سال2019ء میں ایران کیلئے برآمدات کا حجم ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال 2018ء پاکستانی برآمدات 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھیں۔
ایران پر امریکی پابندیوں نے پاکستانی برآمدات ختم کردیں


Weekly E Paper

Article
آئیے دُنیا کی بڑی سُپر پاور امریکہ کی تھوڑی بات کرتے ہیں.محمد نعیم طلعت
Posted in: News, Articleآئیے دُنیا کی بڑی سُپر پاور امریکہ کی تھوڑی بات کرتے ہیں۔ایک خبر کے مطابق امریکہ نے اپنی آخری کامل کریڈٹ ریٹنگ کھو دی ہے اور عالمی منڈیوں میں ممکنہ ہلچل کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ کو عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایک صدی بعد اپنی […]
Read Moresports
پی سی بی کا نئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی نے کہا کہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ بھی نیا رکھا جائے گا، خواہشمند امیدواروں سے 6 جون تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں محمد یوسف پاکستان ٹیم […]
Read More-
-
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن
Posted in: News, Sports
Post your comments