class="post-template-default single single-post postid-1183 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے دورے میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔حسین امیر عبداللہیان اپنے دورۂ پاکستان میں حالیہ پاک ایران کشیدگی، کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحدی انتظام سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس موقع پر پاک ایران تناؤ سے بچنے کے لیے سفارتی رابطے مزید بہتر بنانے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق حسین امیر عبداللہیان اپنے دورے کے دوران وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔حسین امیر عبداللہیان اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی بھی زیر غور آئے گی۔واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اپنے شیڈول کے مطابق اتوار کی شب خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter