کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ تمام کینیڈین شہریوں کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کے قتل کے واقعے کو ہم سب کو انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہیے اور سنگین الزامات یہ ہیں کہ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس اس قتل کے واقعے میں ملوث تھے۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس کی اس قتل کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات کے بارے میں ہم خفیہ طور پر بات نہیں کرسکتے تھے۔کینیڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام شہریون کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانے کی ہماری ذمہ داری ہے چونکہ کینیڈا میں مختلف مذاہب اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اس لیے ہمیں بہت سنجیدگی سے اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہم قانون کی حکمرانی اور اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں واضح رہے ہیں کہ اس قتل کے واقعے کی مناسب تحقیقات ہمارے ملک میں موجود نظامِ انصاف کے قوانین کے مطابق بہت شفاف انداز میں مکمل کی گئی ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ قتل کے اس واقعے کی مزید تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بھی کینیڈین شہری دوبارہ کسی بین الاقوامی طاقت کے غیر قانونی اقدام کا شکار نہ ہو بھارتی حکومت کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Home / Breaking News, Canada, News / اپنے شہریوں کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے: جسٹن ٹروڈو
اپنے شہریوں کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے: جسٹن ٹروڈو

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments