اونٹاریو پارلیمنٹ میں تین سال قبل لندن اونٹاریو میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔جون 2021 میں 46 سالہ سلمان افضال، 74 سالہ طلعت افضال، 44 سالہ مدیحہ سلمان اور 15 سالہ یمنیٰ افضال گھر سے شام میں چہل قدمی کےلیے نکلے تو مذہبی تعصب میں مبتلا دہشتگرد نے انہیں ٹرک سے روند دیا تھا۔اونٹاریو پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ ذیشان حامد نے پوائنٹ آف آرڈر پر اسپیکر سے درخواست کی کہ ایوان سے لندن اونٹاریو میں تین سال قبل اسلاموفوبیا اور دہشت گردی کے واقعہ میں اپنی جانیں گنوانے والے افضال خاندان کے چار افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے کےلیے اتفاقِ رائے حاصل کیا جائے۔اسپیکر پارلیمنٹ نے اس قرارداد پر ایوان سے رائے مانگی تو صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا جس پر پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔
Home / Breaking News, Canada, News / اونٹاریو پارلیمنٹ: دہشتگردی کے شکار پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی
اونٹاریو پارلیمنٹ: دہشتگردی کے شکار پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
Posted in: News, Sportsزمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب […]
Read More-
-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports
Post your comments