انڈونیشیا میں ایک کامیڈین کو’محمد‘ نام کی توہین کرنے پر قید کی سزا سنا دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں اولیاء رحمٰن نامی ایک کامیڈین نے ایک ایسا لطیفہ سنایا جس میں لفظ ’محمد‘ کا مذاق بنایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں تقریباً ہر شخص کے نام کے ساتھ ’محمد‘، محبت، احترام اور شوق کی نیت سے لگایا جاتا ہے لیکن لوگ اکثر اس نام کی تکریم کا خیال نہیں رکھ پاتے۔رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں’محمد‘ نام کی توہین کرنے کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال تک قید کی ہے اور حالیہ واقعے میں پراسیکیوٹر نے اولیاء رحمٰن کو 8 ماہ قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدالت میں کامیڈین نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کی وجہ سے اسے کم از کم 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
انڈونیشیا میں’محمد‘ نام کی توہین کرنے پر کامیڈین کو قید کی سزا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments