امریکا کے ایک اسپتال میں میڈیکل بِل ادا نہ کرنے میں ناکامی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی ریاست میسوری میں گزشتہ جمعہ پیش آیا، ملزم نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کیا، رونی وگز نامی ملزم نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کے میڈیکل بلز برداشت نہیں کر سکتا تھا۔رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے نے آئی سی یو میں خاتون مریض پر مبینہ حملے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی، مریضہ کا ڈائیلاسز کا عمل چل رہا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے علاج کے دوران اسپتال کے بستر پر بیوی کا گلا گھونٹا اور مبینہ طور پر اس نے خاتون کا منہ اور ناک بھی دبا دی تھی تاکہ وہ مدد کے لیے کسی کو بلا نہ سکے۔امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مالی طور پر کمزور اور ڈپریشن میں مبتلا تھا جس کے نتیجے میں اس نے بیوی کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
امریکا، میڈیکل بل برادشت سے باہر، شوہر نے اسپتال میں بیوی کو قتل کردیا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments