اسلام آبادہائی کورٹ ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نےصحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کے لیے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے بااختیار کمیشن بنا کر انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments