شوکت خانم اسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کردیا گیا۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے شوکت خانم اسپتال کراچی کے ایونٹ کا اجازت نامہ منسوخ کیا۔کینسر اسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ کل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا۔ادھر شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمیں اجازت نامہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مقامی گلو کار اسرار نے پرفارم کرنا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ کینسر اسپتال کےلیے فنڈ ریزنگ غیر سیاسی اور فلاحی سرگرمی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ این او سی واپس لینے کےلیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مقامی انتظامیہ کو خط لکھا، خط میں 29 دسمبر کو ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام کا اجازت نامہ واپس لینے کی وجہ درج نہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فنڈ ریزنگ پروگرام کا اجازت نامہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے تحت واپس لیا گیا، فنڈ ریزنگ قوانین کے مطابق نجی تنظیم آڈٹ اور ڈونر کی تفصیل فراہم کرنے سے انکاری تھی جس پر این او سی واپس لیا گیا۔
Home / Health, News / اسلام آباد: شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کیلئے ایونٹ کا این او سی منسوخ
اسلام آباد: شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کیلئے ایونٹ کا این او سی منسوخ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
Posted in: News, Sportsزمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب […]
Read More-
-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports
Post your comments