class="post-template-default single single-post postid-3874 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس، سرگودھا میں توہین قرآن اور مسیحی خاندانوں پر حملوں کی مذمت

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت اجلاس میں سرگودھا میں توہین قرآن اور مشتعل ہجوم کے مسیحی خاندانوں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ توہین قرآن اور مسیحی خاندانوں پر حملے کرنے والے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس قسم کے جرائم کے فیصلوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا عوام میں یہ رجحان بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیا جائے۔ ایسا کرنا قرآن و سنت اورآئین پاکستان اورمتفقہ قومی دستاویز ’پیغام پاکستان‘ کے خلاف ہے۔اعلامیہ کے مطابق اگر کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو ریاست کو اس کے خلاف فوری اقدام کرنا چاہیے۔ اعلامیہ کے مطابق کونسل کے اجلاس میں سزا یافتہ مجرم کی سزا معافی سے متعلق سپریم کورٹ سے موصولہ سوالات پر بھی غور کیا گیا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے آئے ہوئے طلاق یافتہ بیٹی کے نفقہ سے متعلق سوالات پر بھی غور کیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter