اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی برآمدات کے خلاف فلسطینی نژاد کینیڈین شہریوں اور انسانی حقوق کے وکلاء نے کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانیا جولی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو فوجی سامان بھیجنا کینیڈین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹس کے مطابق منگل کو دائر کیے گئے مقدمے میں وفاقی عدالت سے کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی حکومت کو اسرائیل کے لیے تیار کردہ فوجی سامان اور ٹیکنالوجی کے برآمدی اجازت نامے جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے اجازت ناموں کے اجراء کو غیر قانونی سمجھا جائے۔اس کیس میں شامل وکلاء کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کینیڈا کی حکومت غزہ پر بڑے پیمانے پر فاقے اور بمباری میں حصہ ڈالے، کینیڈا کے تعاون کو کم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کی اسرائیل کے لیے فوجی حمایت کو بند کردیا جائے۔رپورٹس کے مطابق کینیڈا نے غزہ جنگ کے پہلے دو مہینوں میں اسرائیل کو کم از کم 20.9 ملین ڈالرز کی نئی فوجی برآمدات کی اجازت دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022ء میں اسرائیل کو کینیڈا کے ہتھیاروں کی برآمدات 15 ملین ڈالر سے زیادہ تھیں۔
اسرائیل کو اسلحہ برآمدگی کیخلاف کینیڈین وزیرِ خارجہ پر مقدمہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments