جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اٹلی کے صدر مقام روم میں تین روز جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جی سیون اجلاس میں غزہ کی پٹی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے اور حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔ مزید کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں بڑی تعداد میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش ہے۔ اختتامی بیان میں کہا گیا کہ غزہ کےجنوبی علاقہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ رفح میں کوئی بھی فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا۔ اسرائیل غزہ میں زیادہ سے زیادہ امدادی سامان داخل کرنے کیلیے عملی اقدامات کرے۔ اختتامی بیان میں بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت اور جوابی کارروائی کی حمایت کی گئی۔ جی سیون اعلامیہ میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں کو کشیدگی سے پرہیز کرنا ہوگا، ایران اور اس کی حمایت یافتہ قوتیں حملے فوری طور پر روکیں۔ اعلامیہ کے مطابق خطہ اور بین الاقوامی امن کی تباہی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لئے تیار ہیں،
Home / Breaking News, News, World / اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور حماس یرغمالیوں کو رہا کرے، جی سیون اعلامیہ
اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور حماس یرغمالیوں کو رہا کرے، جی سیون اعلامیہ

Related Articles



Weekly E Paper

Article
Dr. Asma Al Aufi, PhD: A Model for Future Female Entrepreneurs
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female entrepreneurs have achieved tremendous career success and are considered role models for young female entrepreneurs. Dr. Asma Al Aufi, a multi-award-winning Omani logistics industry entrepreneur, is one of these exemplars. Dr. Asma was just named one of the Global 200 Women Power Leaders for 2025. Given that […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More


















Post your comments